سیرت مقابلے 2025–26 کا اعلان — میدک میں روح پرور تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز
- News Desk

- Oct 28, 2025
- 2 min read

جماعت اسلامی ہند، ایس آئی او اور جی آئی او میدک کے زیر اہتمام
میدک، اکتوبر 2025: جماعت اسلامی ہند، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) میدک کے اشتراک سے ہر سال کی طرح امسال بھی "سیرت مقابلے 2025–26" کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان مقابلوں کا مقصد نئی نسل میں سیرت النبی ﷺ کے مطالعے کا رجحان پیدا کرنا، اخلاقی تربیت کو فروغ دینا، اور اسلامی علوم سے شغف بڑھانا ہے۔
یہ مقابلے دینی، علمی اور تخلیقی سرگرمیوں پر مشتمل ہوں گے جن میں شامل ہیں:1️⃣ اسلامک کوئز (بچوں اور بچیوں کے لیے)2️⃣ تقریری مقابلہ 3️⃣ امتحان نویسی 4️⃣ کرکٹ ٹورنامنٹ (صرف لڑکوں کے لیے)5️⃣ اسلامک نمائش
شرکت کی اہلیت: ان مقابلوں میں درجہ اول تا انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات شرکت کر سکتے ہیں۔
📅 مقابلوں کی تفصیلی تاریخیں
مقابلہ | زمرہ | تاریخ |
اسلامک کوئز | جونئیرز (درجہ 1 تا 6) | 13 دسمبر 2025 |
اسلامک کوئز | سینیئرز (درجہ 7 تا انٹرمیڈیٹ) | 14 دسمبر 2025 |
تقریری مقابلہ (لڑکے) | جونئیرز (درجہ 1 تا 6) | 21 دسمبر 2025 |
تقریری مقابلہ (لڑکے) | سینیئرز (درجہ 7 تا انٹرمیڈیٹ) | 21 دسمبر 2025 |
تقریری مقابلہ (لڑکیاں) | جونئیرز (درجہ 1 تا 6) | 21 دسمبر 2025 |
تقریری مقابلہ (لڑکیاں) | سینیئرز (درجہ 7 تا انٹرمیڈیٹ) | 21 دسمبر 2025 |
امتحان نویسی | جونئیرز (درجہ 1 تا 6) | 25 و 26 دسمبر 2025 |
امتحان نویسی | سینیئرز (درجہ 7 تا انٹرمیڈیٹ) | 25 و 26 دسمبر 2025 |
کرکٹ ٹورنامنٹ (صرف لڑکے) | درجہ 7 تا انٹرمیڈیٹ | 28 دسمبر 2025 |
اسلامک نمائش | تمام زمرے | 4 جنوری 2026 |
🏆 انعامات کی تقسیم کی تقریب
انعامات کی تقسیم اور بچوں کی اسلامی پیشکشوں پر مشتمل روح پرور تقریب 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوگی۔ مقام کا اعلان تقریب سے پانچ دن قبل کیا جائے گا۔
📝 اہم ہدایات
تمام شرکاء کے لیے ہال ٹکٹ کا حصول لازمی ہے۔
ہال ٹکٹ مقابلے سے پانچ دن قبل جاری کیے جائیں گے۔
صرف منظور شدہ موضوعات اور گروپ پرفارمنس کی اجازت ہوگی۔
اسلامک کوئز انگریزی، اردو اور تلگو تینوں زبانوں میں منعقد ہوگا۔
ہر مقابلے سے قبل تعارفی و رہنمائی کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔
مسلسل شرکت کرنے والے طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی انعامات بھی دیے جائیں گے۔
🕌 رجسٹریشن فارم کی دستیابی
📋 رجسٹریشن فارم مسجدِ عروب میں روزانہ مغرب سے عشاء تک دستیاب ہیں۔شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات مقررہ وقت میں فارم حاصل کرکے اندراج مکمل کریں۔
📚 مطالعے کے لیے رہنما کتب
سیرت النبی ﷺ پر مبنی نصابی و رہنما کتب رعایتی قیمت پر مسجدِ عروب آفس میں دستیاب ہیں تاکہ طلبہ بہتر تیاری کر سکیں۔
☎️ رابطہ برائے معلومات (بعد از مغرب)
1️⃣ حاجی شاکر علی: 91545186892️⃣ محمد اصغر حسین: 95331359003️⃣ محمد فاضل حسین: 94403708664️⃣ سید عزیز احمد: 9441762776
🌐 ویب سائٹ ملاحظہ کریں: www.seeratmedak.com
جاری کردہ:سیرت ٹیم 2025–26جماعت اسلامی ہند، ایس آئی او اور جی آئی او میدک

